سیالکوٹ، پراپرٹی کے فرنٹ ایریا کے ریٹ کے 10فیصد وصول کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر عدنان محموداعوان

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/ناصر محمود چوہدری) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی زیر صدارت ڈسڑکٹ ڈیزائن اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد کی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمداقبال، اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ غلام سرور، سی او میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ملک اعجاز، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ محمد عمر، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول، جی اے ریونیو عبدالحئی بھٹی, میونسپل کمیٹیز کے سی اوز، ریگولیشن اور پلاننگ افسران کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ تمام لینڈ یوز کنورژن فیس ایویلوایشن ٹیبل کے مطابق پراپرٹی کے فرنٹ ایریا کے ریٹ کے 10فیصد کے حساب سے وصول کی جائے گی اور سلیپ ریٹ کا اطلاق نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی پی ڈی سی میں لینڈ یوز کنورژن کیلئے جمع کروانے والے سائیٹ پلان کے رقبہ کی قانونی حیثیت اور لینڈ آنر شپ کی سیکورنٹی کیلئے اے ڈی سی ریونیو کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی سے ویری فائی کروانے کے بعد ہی ڈی پی ڈی سی میں لائے جائیں گے۔ ڈی سی نے کہا کہ کمرشل سائیٹ پلان میں پالیسی کے مطابق سیٹ بیک لازمی شامل ہوگا۔اجلاس میں میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی ڈسکہ، پسرور، ڈسکہ اور پسرور کے 30کمرشل اور انڈسٹریل لینڈ یوز کنورژن کیسز کے علاوہ 6اپرورڈ /نئی ہاوسنگ سوسائیٹز کے ریویژن کیسسز کے ٹیکنیکل کلیرنس کے کیسسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں