حب، شراب نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر محکمہ ایکسائز خاموش

حب (روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں شراب اور بیر کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جو کہ معاشرتی اور قانونی لحاظ سے تشویش ناک ہے شہریوں کے مطابق، مغرب کی نماز کے بعد حب ندی پل کے نیچے سینکڑوں افراد جمع ہو کر شراب اور بیر نوشی میں مصروف رہتے ہیں، تاہم اس غیر قانونی سرگرمی کے خلاف کارروائی کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی خاموشی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم توجہی سے اس رجحان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان مناظر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ پاکستان نہیں بلکہ کوئی یورپی ملک ہو۔

رپورٹ: عبدالکریم زہری، ڈسٹرکٹ بیوروچیف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں