سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان عوام کے دلوں کی دھڑکن بن گئے

خالق آباد (روزنامہ آواز ٹائمز/اعجازالحق مینگل ) سیاست میں عوامی خدمت کا جذبہ اگر خلوص سے جڑا ہو تو وہ شخصیت ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے۔ بلوچستان کی سیاست میں ایک ایسا ہی نام میر ضیاء اللہ لانگو ہے، جو نہ صرف سابق صوبائی وزیر داخلہ رہ چکے ہیں بلکہ عوامی خدمت کے جذبے کے باعث آج بھی لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں ان کے دورِ وزارت میں خالق آباد اور سمیت قلات کے کئی علاقے ترقیاتی کاموں کے گواہ ہیں سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی اسکیموں کی تکمیل اور عوامی سہولتوں کی فراہمی وہ عملی اقدامات ہیں جنہوں نے عوام کے دل جیت لیے۔ یہی وجہ ہے کہ آج گلی محلوں اور عوامی محفلوں میں ایک ہی بات سنائی دیتی ہے ضیاء اللہ لانگو عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں میر ضیاء اللہ لانگو نے ہمیشہ سیاست کو خدمت کا ذریعہ بنایا ان کے مخالفین بھی مانتے ہیں کہ وہ عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچائے بغیر مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے یہی خلوص اور دیانتداری ان کی مقبولیت کی اصل بنیاد ہےعوامی نمائندوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو نے نہ صرف اپنے حلقے بلکہ قلات و خالق آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات کیے۔ ان کی یہ خدمات اور مخلصانہ جدوجہد عوام میں اعتماد اور محبت کی علامت بن چکی ہیں میر ضیاء اللہ لانگو آج بھی امید کی کرن اور اعتماد کی علامت ہیں۔ اگر بلوچستان کے دوسرے سیاستدان بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں تو یقیناً یہ خطہ ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گااللہ تعالیٰ میر ضیاء اللہ لانگو کو مزید ہمت اور توفیق عطا فرمائے کہ وہ عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ اسی اخلاص کے ساتھ جاری رکھ سکیں، اور بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں