حب (آوازٹائمز)کراچی سے تعلق رکھنے والا پریمی جوڑا اپنی فریاد لے کر رپورٹرز پریس کلب حب پہنچ گیا۔ نوجوان محمد علی خان اور ان کی اہلیہ علیشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی اور رضامندی سے 30 ستمبر کو سٹی کورٹ کراچی میں کورٹ میرج کی، مگر علیشہ کی سوتیلی والدہ اور خاندان کے چند افراد شادی کو تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹے مقدمات درج کروا رہے ہیں۔علیشہ خان نے بتایا کہ انہیں زبردستی کسی اور سے شادی پر مجبور کیا جا رہا تھا، مگر انکار پر پولیس کے ذریعے ان کی اور شوہر کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سوتیلی والدہ بااثر شخصیات کے ذریعے پولیس پر دبا ڈال رہی ہیں جس کے باعث ان کے شوہر، سسر اور دیگر اہل خانہ کے خلاف اغوا اور دیگر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔محمد علی خان نے کہا کہ نکاح مکمل قانونی طریقے سے 30 ستمبر کو عدالت میں انجام پایا جس کے تمام ثبوت موجود ہیں، مگر پولیس مسلسل ہراساں کر رہی ہے اور ہمارے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔علیشہ اور محمد علی خان نے آئی جی سندھ اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور انہیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں
اہم خبریں
لورالائی,والمیک برادری کی خواتین کا مندر کی اراضی پر قبضے اور فنڈز میں خردبرد کے خلاف پریس کانفرنس
دالبندین, ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ چھ ماہ سے بند، نوجوان روزگار سے محروم
گورنر بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب، 13 مارچ کو سہ پہر 3 بجے ہوگا
جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کی رمضان المبارک پر مبارکباد اور حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ
مادری زبانوں کے عالمی دن 21فروری کی مناسبت سے پریس کلب کوئٹہ میں سیمینارکا انعقاد کیا جائے گا
سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی قانونی و اخلاقی فتح ہے، راجہ خلیق الزمان انصاری
پاک بھارت ٹاکرا، ملتان انتظامیہ نے سپورٹس کمپلیکس میں میچ کے اجتماعی نظارے کے لیے بڑی سکرین کا اہتمام کرلیا،حکام
وزیر بلدیات پنجاب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کا سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے حکومت کی غفلت پر شدید تشویش
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ تعلقات میں مثبت پیش رفت






