کوئٹہ(جہانزیب کاکڑ/ سردار حمید) ہائیکورٹ نے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی جانب سے ریڈنگ سسٹم کو بھی ختم کرنے کا حکم دیا، ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق گیس ملازم ہی ریڈنگ کرسکے گے، ہائیکورٹ نے 2021 کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر گیس حکام کو نوٹسز بھی جاری کیے، ان خیالات کا اظہار ایڈوکیٹ نزیر آغا نے کورٹ ہئیرنگ کے بعد کیا.
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا کہ گیس بلوچستان سے نکل رہی ہے لیکن آپ لوگ دیگر صوبوں کو دےرہے ہیں جو آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت میں چیئرمین اوگرا اور پٹرولیم سیکرٹری کو طلب کرلیا ہے، ایڈوکیٹ نزیر آغا کے مطابق ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ کوئٹہ و بلوچستان میں گیس پریشر میں کمی کو ختم کیا جائے۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب






