جعفر آباد (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/عطا محمد کھوسہ) ایس ایس پی جعفر آباد سردار حسن خان موسی خیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی نصیر آباد رینج منیر احمد شیخ کی خصوصی ہدایت پر ٹیم تشکیل دے دیا ،زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل سیف اللہ جمالی ایس ایچ او غلام علی کنرانی سی آئی اے طارق حسین مری طارق علی بہرانی و دیگر ملازمان نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ڈکیتی چوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث کی سراغ رسانی کیلئے تجربہ کار آفیسران پر مشتمل ٹیم نے دن رات محنت کر کے تمام تر اثرو ذرائع استعمال کرتے ہوئے نہایت ہی حکمت عملی جدید ٹیکنالوجی و مخبران خاص کی مدد سے ملزمان خادم حسین جت، عابد علی کھوسہ ،طارق ٹانوری کو گرفتار کیا جن کے انکشاف پر چوری شدہ 8 عدد موٹر سائیکل اور ڈکیتی شدہ نقد رقم ستر ہزار روپے بر آمد کر لئے گئے، مذید پولیس تفشیش کر رہی ہے.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب







