لسبیلہ (روزنامہ آواز ٹائمز/خدابخش) ویسٹ زون کے دورہ پرآئی جی موٹروےپولیس نے سیکٹرون اوتھل کےدفاتراورٹریکنگ روم کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر سیکٹر ون اوتھل اجمل کھوسو نے سیکٹر کی کارکردگی پر آئی جی سلطان علی خواجہ کو مکمل بریفنگ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس وی ٹریکنگ روم کا معائینہ بھی کروایا جہاں گاڑیوں کی رفتارکی مانیٹرنگ کی گئی ۔ دورے کے دوران آئی جی موٹروے نے اس بات پر زور دیا کہ قومی شاہراہوں پرپبلک سیفٹی کو مزید بہتربنایا جائے، انھوں نے کہا کہ عملے کےلئےتفریح اورکھیلوں کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔






