حیدرآباد، 35 سالہ خاتون کیساتھ زبردستی جنسی زیادتی، ایک ملزم گرفتار

حیدرآباد (بیوروچیف/ دانش شیخ) 35 سالہ خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ جی اور آر پولیس کو 35 سالہ خاتون نے تھانہ حاضر ہوکر شکایت درج کرائی کہ ایک شخص نے اس کیساتھ زبردستی جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا ہے

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے اس واقع کی فوری انکوائری اور اس میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے

اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر صاحبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او GOR انسپیکٹر نظام الدین شیخ* ے اپنے اسٹاف کے ہمراہ تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اس واقع کا مقدمہ کرائم نمبر 26/2023 زیر دفعہ 376 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے اس واقع میں ملوث ملزم بھگت کرم چند کو گرفتار کرلیا جبکہ خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے جس کی رپورٹ موصول ہونی ہے مزید قانون کارروائی جاری ہے

تفصیلات کے مطابق خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ میری عمر 35 سال اور طلاق یافتہ ایک بچے کی ماں ہوں عید کے روز میں رانی باغ اپنے گھر والوں کیساتھ سیر وتفریح کیلئے گئی تھی جہاں سے ہم لوگ شیومندر دیکھنے چلے گئے جہاں مجھے ایک شخص ملا جس نے مجھے اپنی باتوں کا جھانسہ دیا کہ میں تیری ساری پریشانیاں دور کردوں گا کل صبح اکیلی میرے پاس آنا اور میں دوسرے روز اسکی باتوں میں آکر مندر پہنچی جہاں وہ مجھے ایک کمرے میں لیکر گیا اور مجھ پر بیہوشی کا پاؤڈر چھڑک کر میرے ساتھ زیردستی جنسی زیاتی کی اور مجھے دھمکی دی کہ کسی کو نہ بتانا ورنہ انجام برا ہوگا

حیدرآباد پولیس اس واقع کی انکوائری شفاف طریقے سے کر رہی ہے، اس واقع میں مذہبی کوئی عمل دخل نہیں لہذا کوئی بھی شخص اس کو اقلیتی برادری یا انکے مذہب سے منسلک نہ کرے یہ ایک فرد کا جرم ہے جسے قانون کے مطابق سزا ملے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں