پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے عیدالفطر کے دوران 6 ہزار افراد کو ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سروسز فراہم کی

پشاور+باڑہ (روزنامہ آواز ٹائمز /زاکر آفریدی) میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور نے عیدالفطر کے دوران 6ہزار افراد کو ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سروسز فراہم کیں، جو مختلف وجوہات کی بناء پر ہسپتال لائے گئے جسمیں روڈ ٹریفک حادثات، ہوائی فائرنگ، آتش بازی، آگ سے جلنے اور معدے کے امراض سے متاثرہ و دیگر افراد شامل تھے۔ ہسپتال ریکارڈ کے مطابق 142 افراد ٹریفک حادثات، 4 ہوائی فائرنگ، 9 آتش بازی، 8 لڑائی جھگڑے، 646 معدے کے امراض اور 76 دیگر وجوہات سے متعلق لائے گئے۔ اسی طرح چاند رات سے لیکر عید کے تیسرے دن سہ پہر تک مجموعی طور پر چھ ہزار افراد نے ہسپتال میں مختلف طبی خدمات سے استفادہ کیا۔ عید کے چھٹیوں کے دوران ہسپتال کا ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ 24 گھنٹے فعال رہا اور طبی خدمات بلا تعطل فراہم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں