کوئٹہ، پولیس تھانہ ائیر پورٹ کی کاروائی، چوری شدہ گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد، ملزم رمضان گرفتار

کوئٹہ+ قلعہ سیف اللہ (اجمل خان کاکڑ/روزنامہ آواز ٹائمز) پولیس تھانہ ائیر پورٹ کی کاروائی، چوری شدہ گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد، ملزم رمضان گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی ہدایات پر
زیر نگرانی ایس پی صدر عدیل اکبر گجر، زیر سرپرستی ڈی ایس پی ایر پورٹ مسعود احمد کاسی، ایس ایچ او ائیرپورٹ حاجی عبدالحی گرانی بمعہ ایس آئی او مسعود احمد کاکڑ و دیگر عملہ نے کاروائی کرتے ہوۓ تھانہ ائیرپورٹ کے ایریا سے چوری شدہ گاڑی کو چند گھنٹوں کے اندر برآمد کر کے ملزم رمضان ولد سلیمان ساکن قلعہ سیف اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے کوئٹہ سے چینی و چوری کی گئی مزید گاڑیوں کی برآمدگی بھی متوقع ہے، ملزم سے مزید تفتش پولیس کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں