اسلام آباد+کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان ہے۔ مغربی ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ بارشوں کا نیا سلسلہ مئی کے پہلے ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان اور سندھ میں 27 اپریل سے 3 مئی تک بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، بار کھان، قلعہ سیف اللہ، خضدار، چمن،لسبیلہ, قلعہ عبداللہ,مستونگ,پشین،مکران, سبی, نصیر آباد ,نوشکی، لسبیلہ، آواران، خاران اور قلات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے محمکہ موسمیات کے مطابق آج شام سے راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور شہید بینظیر آباد میں بھی بارش ہوگی جبکہ 30 اپریل سے 5 مئی تک پونچھ، باغ، کوٹلی، نیلم میں بھی دوبارہ بارشیں رنگ جمائیں گی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہاچھور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جیکب آباد، مٹھی، نواب شاہ اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اہم خبریں
کوئٹہ، پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او جاوید بزدار
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار
سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء
سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان DHQH میں نئی بھرتیوں کا انکشاف
کوئٹہ، تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او محمود ترین
نیوکچلاک پولیس کی کاروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عبدالحئی گرانی
انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ایس، ایچ، او خیرمحمد سمالانی
جھنگ ، کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
پولیس تھانہ خانوزئی کی اہم کاروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے، ایس، ایچ، او نصیب اللہ
رشیداحمد بہرانی، ڈیلی آواز ٹائمز جھنڈاتالاب کے تحصیل بیوروچیف مقرر








