نوشکی (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/محمدزکریا)کلی بدل کاریز میں طوفانی ہواوں نے تباہی مچا دی، گرلز مڈل سکول بدل کاریز کی چار دیواری گرنے سے سکول کے کمروں کو نقصان ہوا، تفصیلات کے مطابق کلی بدل کاریز میں طوفانی ہواوں نے تباہی مچا دی، گرلز مڈل سکول بدل کاریز کی چار دیواری گرنے سے سکول کے کمروں کو نقصان ہوا، اسکے علاوہ زمیندار رہنما حاجی عبد الحمید مینگل اور زبیر احمد بادینی کے زرعی ٹیوب ویل کے سولر سسٹم کو مکمل ناکارہ کر دیا کئی شمسی پلیٹیں ٹوٹ گئی ۔






