صوبائی حکومت نام کی کوئی چیزہوتی، توکردار پرلازمی بات کرتے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/ماجدرند)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کہتے ہیں کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، اگر حکومت ہوتی تو ہم بھی اس کی کردارپربات کرتے۔

کوئٹہ میں سید ذین الدین شاہ کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پرسابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کاکہنا تھا کہ اس وقت ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال عدم استحکام کا شکار ہے،پاکستان میں کبھی بھی غیر جانبدار انتخابات نہیں ہوئے، پی ڈی ایم نے ہمیشہ مذاکرات اور افہام تفیم سے حل کرنے کی کوشش کی، عدلیہ پر تنقید کے بجائے پی ڈی ایم کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا نکالنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ، نیشنل پارٹی کثیر الا القومی اور کثیر الا المذہبی پارٹی کی جانب پر گامزن ہے، شمولیتوں سے نیشنل پارٹی ماضی کی نیپ بننے جارہی ہے، ہم سماجی تبدیلی اور برابری کی بنیاد پر سماج کی تشکیل چاہتے ہیں، نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے، پنجاب کے 19 اضلاع میں نیشنل پارٹی فعال ہے، بلوچستان کے قوم پرست جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش رہی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سید آغا زین شاہ کی شمولیت سے نیشنل پارٹی کوئٹہ میں مزید مضبوط ہوگا، سیاسی و سماجی رہنماء آغا سید زین شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اورکہاکہ نیشنل پارٹی نے مشکل دور میں اقتدار سنبھال کر صوبے کے حالات میں بہتری کا کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں