کشمور، فری ہینڈ دو، میں‌جانو ڈاکو جانے، ورنہ بےگناہ پولیس جوانوں‌کو شہید نہیں‌کراسکتا، ایس ایس پی شبیر سیٹھار نے چارج چھوڑ دیا

کشمور(روزنامہ آواز ٹائمز) زرائع کے مطابق ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کا موقف سامنے آگیا،مجھے فری ہینڈ دے دو میں جانوں اور ڈاکو جانیں، پہلا بجٹ نہیں ہے دوسرا سیاسی مداخلت ہے تیسرا پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ رابطے ہیں چوتھا کام کی اجازت بھی نہیں ہے، ان حالات میں بے گناہ اپنے جوانوں کو شہید نہیں کراؤں گا –

زرائع کے مطابق ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں‌مزید مشکلات سامنے آگئے کیونکہ متعلقہ ایس ایس پی شبیر سیٹھار نے ایس ایس پی کشمور کا چارج چھوڑ کر چلے گئے.

دوسری جانب روزنامہ آواز ٹائمز کیجانب سے ایس ایس پی کشمور کے ساتھ رابطے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ متعلقہ خبر کی تصدیق یا تردید کی جاسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں