اسلام آباد(آوازٹائمز) پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے میں کسی نئے تنازع کا آغاز کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان نے تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کریں اور ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو حالات کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے مسلسل رابطہ، مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے۔ پاکستان تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کیونکہ یہ یادداشت خطے میں باہمی احترام، افہام و تفہیم اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔پاکستان نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دیں گے تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے
اہم خبریں
کوئٹہ، 17 اکتوبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) کیجانب سے روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد
کوئٹہ، پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او جاوید بزدار
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار
سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء
سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان DHQH میں نئی بھرتیوں کا انکشاف
کوئٹہ، تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او محمود ترین
نیوکچلاک پولیس کی کاروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عبدالحئی گرانی
انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ایس، ایچ، او خیرمحمد سمالانی
جھنگ ، کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر








