کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)فرنٹیئر کور (ایف سی)بلوچستان (نارتھ) کے کمانڈرز نے زیارت میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں، شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔جاری بیان کے مطابق زیارت میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں پولیس کے 27 اہلکار شہید ہوئے، جنہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ان میں سے 18 اہلکاروں کو دہشت گردوں نے یرغمال بنایا، تاہم انہوں نے ہتھیار ڈالنے یا ریاست کی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے جان کی قربانی دے کر فرض شناسی اور جرات کی اعلی مثال قائم کی۔ایف سی حکام نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہیں اور ملک کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ملاقاتوں کے دوران ایک اعلی ایف سی افسر نے کہا، “ہمارے پولیس کے بھائیوں کا خون ہم سب پر ایک قرض ہے۔ ہم اس دکھ کو ایک ہی خاندان کی طرح محسوس کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ایک ہی محاذ پر متحد کھڑے ہیں۔”ایف سی حکام نے شہدا کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ان کے پیاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رہیں گے
اہم خبریں
کوئٹہ، 17 اکتوبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) کیجانب سے روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد
کوئٹہ، پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او جاوید بزدار
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار
سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء
سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان DHQH میں نئی بھرتیوں کا انکشاف
کوئٹہ، تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او محمود ترین
نیوکچلاک پولیس کی کاروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عبدالحئی گرانی
انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ایس، ایچ، او خیرمحمد سمالانی
جھنگ ، کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر








