پاکستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں غربت میں کمی لانے پر کارکردگی دکھائی، عالمی بینک

اسلام آباد (جہانگیرخان/مجیب اللہ) عالمی بینک نے پاکستان ہیومن کیپٹل ریویو کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ہیومن کیپٹل پر سرمایہ کاری کی مزید ضرورت ہے، عالمی بینک نے پاکستان کو تعلیم اور صحت کے مسائل پر قابو پانے کے لئے سرمایہ کاری میں اضافے کی تجویز دے دی، رپورٹ کے مطابق پاکستان وسطی آمدنی کے سٹٹس تک پہنچ چکا ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں غربت میں کمی لانے پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تفصیلات کے مطابق عالمی بنک نے پاکستان میں انسانی سرمائے کے بحران کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے تعلیم اور صحت کے مسائل پر قابو پانے کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے، پاکستان وسطی آمدنی کے سطح تک پہنچ گیا ہے،پاکستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں غربت میں کمی لانے پر کارکردگی دکھائی، پاکستان میں پیدا ہونے والا بچہ مکمل تعلیم و صحت سے 0.41 فیصد استفادہ کر سکتا ہے۔ پاکستان انسانی سرمائے کے حوالے سے جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔انسانی سرمائے کے نتائج کے مطابق پاکستان افریقہ کے مقابلے میں بہتر ہے، رپورٹ کے مطابق انسانی سرمائے کے بحران کی وجہ خواتین لیبر فورس کی کمی ہے۔ دو کروڑ بچے پاکستان میں اسکول سے باہر ہیں، پاکستان میں بچوں کو بڑے پیمانے پر غذائی ضروریات کی قلت کا سامنا ہے، انسانی ترقی کیلئے پاکستان کو پائیدار اور تویل مدتی انسانی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں