قلات (ڈیلی آوازٹائمز)قومی شاہراہ پر مغلزئی کے قریب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 موٹر سائیکل سوار اور ایک راہگیر شامل ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو)ہسپتال قلات منتقل کر دیا، جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے






