پنجگور(ڈیلی آوازٹائمز)پنجگور کے سرحدی تحصیل پروم میں طوفانی ہواوں اور بارش سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات زمینداروں کے سولر فلیٹ اور کجھور کی فصل آندھی اور بارش کی نظر ہوگئے آمدہ اطلاعات کے مطابق پنجگور کی تحصیل پروم کے مختلف علاقوں جن میں دز پروم، کلگ کور و دیگر علاقے شامل ہیں شدید تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے زمیندارون کی تیار فصلات کجھور، کپاس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور زمینداروں کے لاکھوں روپے مالیت کے سولر سسٹم شدید آندھی کی وجہ سے ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے غریب زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، اہلیاں پروم اور متاثرہ زمینداروں نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر زمہ داروں سے اپیل کی کہ فورا ایک جائزہ ٹیم تشکیل دے کر علاقائی نقصانات کا جائزہ لیں اور نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ زمیندار کی فوری مالی مدد کریں تاکہ وہ مذید معاشی پریشانیوں سے بچ سکیں






