کوئٹہ، امتحانات کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرادی ہے، اعجازاحمد بلوچ، چئیرمین بورڈآف انٹرمیڈیٹ

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/راجہ جنید جنجوعہ) بلوچستان میں انٹر میڈیٹ 2023 کے امتحان کا آغاز 13 مئی 2023 سے ہو رہا ہے جس میں 93733 طالبہ حصہ لیے گے پارٹ1 میں 43566 پارٹ2 میں 39306 اور پرائیوٹ میں 10861 طالبہ شامل ہیں۔ پورے بلوچستان میں 257 کوئٹہ سٹی 62، کوئٹہ آوٹ 54، تربت 35، لورالائی 39، خضدار 37، ڈیر مراد جمالی 30 سینٹر بنائےگئے ہیں جس میں 800 سپروائزر سٹاف 86 سینٹر انسپکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ چیئرمین بلوچستان بورڈ اف انٹر میڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن اعجاز احمد بلوچ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں، آئندہ سے ہونے والا کمپیوٹر کا امتحان E-Marking کے تحت ہوگا، جس میں 3500 سے زائد طلبہ ہوں گے جو unscreen marking کے تحت چیک ہوںگے اس میں ایک سوال ایک ہی ٹیچر چیک کر سکتا ہے اس بار ڈی ایم اے ایس سسٹم بھی بنایا گیا ہے جو ہر نگران کے پاس ہو گا جس سے باآسانی بار کوڈ کے زریعے کسی بھی طلب علم کی معلومات چیک کر سکتے ہیں، چیئرمین بلوچستان بورڈ اف انٹر میڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن اعجاز احمد بلوچ نے کہا ہے اس بار چیٹنگ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کئے گئے.

رپورٹ: محمد بلال سہیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں