صحبت پور، چینگ کے دوران چرس برآمد، ملزم گرفتار، ایف، آئی، آر درج

صحبت پور ( ڈیلی آواز ٹائمز /محمد سلیمان ) چیکنگ کے دوران چرس برآمد ملزم گرفتار ایف آئی آر درج کردی گئی ، ڈیلی آواز ٹائمز کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق ایس پی صحبت پور خلیل اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر
ایس ایچ او پولیس تھانہ صحبت پور سٹی انسپکٹر محفوظ علی کھوسہ Si غلام محمد کھوسہ اور دیگر پولیس جوانوں کے ہمراہ (IBOs) گرفتاری مہم میں چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے
ملزم محمد ابراہیم ولد صدورو قوم بھنگر سکنہ گوٹھ ذوالفقار خان کھوسہ کو گرفتار کر کے 400 گرام پختہ چرس برآمد کیا اور حوالات لاک اپ کر کے
ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 35/2026
بجرم (3A) 9 -1 نارکو ٹیکس ایکٹ پاکستان پولیس تھانہ صحبت پور میں درج رجسٹر کیا گیا جبکہ
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں