قلات (ڈیلی آواز ٹائمز /اعجازالحق مینگل) قلات ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایس ڈی پی او ماہیوال خان جاموٹ کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی تھانہ میر نذیر احمد عمرانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی قلات میں مقدمہ نمبر 47/2026 زیر دفعات 337(i) اور 34 تعزیراتِ پاکستان درج تھا۔ واقعہ کے اندراج کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور کامیاب کارروائی کے دوران مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا گرفتار ملزمان میں امام دین ولد تراب، محمد بخش ولد محمد مراد اور امان اللہ ولد جمعہ خان شامل ہیں۔ تینوں کا تعلق قوم نچاری سے ہے اور وہ دشت محمود، ضلع قلات کے رہائشی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمے کے مختلف پہلوؤں کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے میں ملوث دیگر حقائق بھی سامنے لائے جا سکیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔






