خاران(ڈیلی آواز ٹائمز/محمد عیسیٰ محمد حسنی) شہر وگردونواح میںچوری اور ڈکیتی کی وارداتوںمیںخطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق خاران، شہر وگردونواح میںچوری اور ڈکیتی کی وارداتوںمیںخطرناک حد تک اضافہ ہوا جبکہ دوسری طرف اس کی تدارک کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیںکئے گئے ہیں.
چوری اور ڈکیتی کی اس خطرناک لہر کی وجہ شہریوںمیںشدید خوف وہراس اور تشویش پائی جاتی ہے اور خاران کے باسیوںنے صوبائی حکومت، آئی جی پولیس، کمشنررخشان ڈویژن، ڈی آئی جی رخشان رینج ، ڈپٹی کمشنر اور ایس پی پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے خاطر خواہ اقدامات کریں اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں.






