کوٸٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز/زلان خان) 34ویں نیشنل گیمز کیلئے بلوچستان باکسنگ ٹیمز کے دو روزہ اوپن ٹرائلز کا انعقاد، تفصيلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز کیلئے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بلوچستان باکسنگ مرد و خواتين ٹیم کے میرٹ انتخاب کیلٸے دو روزہ اوپن ٹراٸلز کا انعقاد ایوب اسٹیڈیم باکسنگ آرینہ کوئٹہ میں کیا گیا اوپن ٹراٸلز کے پہلے روز باکسروں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی اپنے حریفوں کو اکثر فیصلے ناک اوٹ کے بنیاد پر گئے بلوچستان باکسنگ کے تاریخ میں پہلی بار اوپن ٹرائل میں تمام باکسرز اور آفیشلز کا رجسٹریشن عمل میں لایا گیا ہے. آیباہ کے نئی قانون سازی کے تحت اب ہر باکسر اور ٹیکنیکل آفیشلز کو اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرنا ہوگا بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن نے اب تک سو کے قریب باکسرز اپنے ساتھ رجسٹرڈ کرلیا ہے اور ائندہ بھی کسی باکسر کو رجسٹریشن کی بغیر کھیلنے نہیں دیا جائے گا چونتیس ویں نیشنل گیمز کے اوپن ٹرائل کیلئے ایک سلیکشن کمیٹی کو عمل لایا گیا اوپن ٹرائل کے سلیکشن کمیٹی میں کیپٹن حبیب اللہ جعفری چیرمین سید حفیظ آغا سکریٹری بشیراحمد اچکزئی، فیض الله جان، حسرت الله، مولاداد، بشیر احمد، ممبران اور ریفری/ججنگ میں آصف کاکڑ، گل حسن، بصیر بابڑ، مڑگئی، کریم گوشی نے فرائض سرانجام دے، اوپن ٹرائلز کے پہلے دن پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری کرنل ناصر اعجاز تونگ، صدر بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن صادق خان اچکزئی و دیگر سابقہ انٹرنیشنل باکسرز موجود تھے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اور آرگنائزنگ سکرٹری نیشنل گیمز سید حفیظ آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن خصوصاً سکریٹری اسپورٹس اسحاق جمالی ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ، اسٹینٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹز آصف لانگو کا انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اوپن ٹرائل کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس اسحاق جمالی، ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ کی صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلٸے خدمات قابل ستاٸش ہے انہوں نے گزشتہ سالوں میں کھیلوں کے فروغ کیلٸے بھرپور اقدامات کٸے ہے۔ سید حفیظ آغا مزید کہا کہ بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن نے اوپن ٹرائل میں باکسرز کا انتخاب صرف اوپن میرٹ ہوا ہے اسی طرح اگر سب مل کر بلوچستان اور باکسرز کے مستقبل کیلئے اپنے مفادات تر کرنا ہوگا سب مل کر باکسنگ کے فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا پڑیگا تب بلوچستان باکسنگ مزید مظبوط ہوگا، ماضی کی طرح اب مٸی میں شروع ہونے والے نیشنل گیمز میں بھی باکسرز اپنے ملک و صوبے کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ تمام مرد و خواتین باکسرز کو بذریعہ اخبارات سب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تین مئی کو ہیڈ کوچ بشیر احمد کو ایوب اسٹیڈیم باکسنگ آرہنہ میں دوپہر تین بجے رپورٹ کرے تاکہ باکسنگ ٹریننگ کیمپ وقت شروع پرہو مندرجہ ذیل باکسروں نے نیشنل گیمز کیلئے بلوچستان باکسنگ ٹئمز میں سلیکٹ ہوئے ہیں
1. جہانزیب 48 کلو گرام نواب ریاض باکسنگ اکیڈمی کوئٹہ
2. قدرت الله 51 کلو گرام علی المسلم اسپورٹس اکیڈمی کوئٹہ۔
3. نورعلی 54 کلو گرام نیشنل باکسنگ کلب کوئٹہ ۔
4. امین الله 57 کلو گرام نیشنل باکسنگ کلب کوئٹہ ۔
5. نوید 60 کلو گرام نیشنل باکسنگ کلب کوئٹہ ۔
6. عبادہ 63.5 کلو گرام نواب ریاض باکسنگ اکیڈمی کوئٹہ ۔
7. رفیع الله 67 کلو گرام المسلم اسپورٹس اکیڈمی کوئٹہ ۔
8. علی اکبر 71 کلو گرام پی۔ایس۔بی کوئٹہ سینٹر۔
9. محیب الله 75 کلو گرام وطن باکسنگ کلب چمن۔
10. محمد مقیم 80 کلو گرام پشین۔
11. نور الله 86 کلو گرام ایشن باکسنگ کلب پیشن
12. محمد سہل 92 کلو گرام شہید ابراھیم باکسنگ کلب (علمدار روڈ) کویٹہ۔
13. احسان الله+92 کلو گرام اکبر باکسنگ کلن چمن۔
بلوچستان خواتین باکسنگ ٹیمز
1:- عابدہ بتول ۔زینب 48کلوگرام
2:- مریم۔ سکینہ 50کلوگرام
3:- مرزیہ۔نسرین 52کلوگرام
4:- سیعدیہ ۔حادیہ 54کلوگرام
5:- زینب 57کلوگرام
6:- زینب 81کلوگرام
7:- ثانیہ +81 کلو گرام
ہیڈ کوچ بشیر احمد
اسٹنٹ کوچ محمد علی ہزارہ (ٹاسن)
منجر فیض الله عرف جان






