پنجگور کےمختلف خاندانوں کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

پنجگور (ڈیلی آواز ٹائمز/چاکر صیدیق بلوچ)پنجگور کےمختلف خاندانوں کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق سوردو سریکوران سے محمد اسلم کی سربراہی میں غلام اللہ، رحم اللہ، نادر، محمد انور، کبیر اور اکرام، جبکہ چتکان غریب آباد سے ملا امجد نے اپنے فیملی سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
نئے شامل ہونے والے افراد نے مسلم لیگ (ن) مکران ڈویژن کے صدر اشرف بلوچ سے ملاقات کے دوران ضلعی دفتر میں باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ضلع پنجگور کے سینئر نائب صدر رستم بلوچ، آفس سیکریٹری ادیب فتح، شہاب صدیق، خالد حسین، قدیر بلوچ، منور حسین اور کریم بخش سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران نئے شامل ہونے والے افراد کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں