بلوچستان میں‌موٹروے پولیس کیوں‌گاڑیوں‌کی ڈکی چیک کرتی ہے، حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد+کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز)موٹروے پولیس کے متعلق سوشل میڈیا پر ایک خبر چل رہی تھی کے ٹول پلازہ مستونگ پر موٹروے پولیس دیگر اداروں کی طرح گاڑیوں کی خاص کر کاروں کی ڈکیاں کھول کر چیک کر رہے ہیں جس میں عام تاثر یہ دیا گیا کہ موٹروے پولیس اپنا کام چھوڑ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے جبکہ موٹروے پولیس کا فقط مقصد روڈ استعمال کرنے والوں کی حفاظت ہے چھوٹی گاڑیوں مثلا کاروں وغیرہ کی ڈگی کھول کر اس لئے چیک کیا جاتا ہے کہ اس میں کوئی غیر معیاری سی این جی سلینڈر یا ایک مدت کے بعد سی این جی سلنڈر کو چیک کروایا جاتا ہے گاڑی کے مالک نے اس کو چیک کروایا ہے کہ نہیں،یا کوئی ڈیزل یا پیٹرول کا ڈبہ یا بوتل جو بے شک ایک دفعہ ہی کیوں نہ پٹرول کے لئے استعمال ہوئی ہو اس میں بخارات موجود ہوتے ہیں جو کسی بھی حادثے میں آگ بھڑکانے کا سبب بنتے ہیں موٹر پولیس ایسے ڈرائیور حضرات جن کو اس بابت پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کے سی این جی سلینڈر ایکسپائر ہے یا اپنی مدت پوری کر چکا ہے جس کو دوبارہ استعمال کرنے کے لئے اس کا چیک کروانا انتہائی لازمی ہے،یا اس کی گاڑی میں پڑا ہوا چھوٹا سا ڈبہ اس کے لیے بڑی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔موٹروے پولیس اسباب ڈرائیور حضرات کو بریفنگ دی تی ہے کی گاڑی میں پڑی ہوئی چیزیں یا استعمال ہونے والی چیزیں اس کے لئے کسی سانحے کا سبب بننے جا رہی ہوتی ہیں ،کیونکہ روڈ پر چھوٹی گاڑیوں کے استعمال کنندگان بڑی گاڑیوں کی نسبت زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں مثلا ایک موٹر سائیکل سوار اور کار روڈ پر چل رہی ہو تو،کون زیادہ خطرے میں ہے؟ یقیناً موٹر سائیکل سوار ! یا ایک ٹرک ہے یا مزہ ہے روڈ پر کار کے ساتھ چل رہا ہے تو یقینا چھوٹی گاڑی کا ڈرائیور اور سواریاں ٹرک یا مزہ کی نسبت زیادہ خطرے میں ہیں کیونکہ حادثے کی صورت میں ہوسکتا ہے بڑی گاڑی کو مالی نقصان ہو جبکہ چھوٹی گاڑی کے استعمال کرنے والے کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے۔اس لیے افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں مستونگ موٹروے پولیس کی اولین کوشش ہوتی ہے کہ بریفنگ زیادہ سے زیادہ کی جائیں تاکہ روڈ پر ہونے والے حادثات جو اصولوں کے نا آشنا ہونے کے سبب ہوتے ہیں ان پر قابو پایا جا سکے.
روڈ پر سفر کو آسان بنانے اور حادثات سے بچنے کے لیے موٹروے پولیس کا ساتھ دیں۔ شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں