امن، عوام کا تحفظ اور قانون کی بالادستی پولیس کا عزم ہے، ایس پی خلیل اللہ کاکڑ

صحبت پور(ڈیلی آواز ٹائمز/غلام نبی دایو) ایس پی صحبت پور سے صوبائی وزیر برائے تعمیرات و مواصلات میر محمد سلیم احمد خان کھوسہ کی ملاقات ایس پی صحبت پور خلیل اللہ کاکڑ سے ایم پی اے میر محمد سلیم خان کھوسہ نے ایس پی آفس صحبت پور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی امن و امان، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر علاقے میں پائیدار امن کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور پولیس و عوام کے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ایس پی صحبت پور نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں امن، عوام کا تحفظ اور قانون کی بالادستی پولیس کا عزم ھے اس موقع پر میر عبد المجید عرف دادے خان کھوسہ میر سرفراز خان کھوسہ میر فاروق خان کھوسہ ضلعی چیئرمین میر مسعود خان کھوسہ معروف قانون دان علی حسن کھوسہ پی اے عطاء اللہ خان کھوسہ کھوسہ ہائوس کے ترجمان نور مصطفی کھوسہ حاجی محمد عالم کھوسہ ہادی بخش کھوسہ موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں