اسلام آباد+کراچی+لاہور+پشاور+کوئٹہ (عبدالباسط ترین/احمداللہ اچکزئی) پی ٹی آئی چئیرمین عمران کی گرفتاری کے بعد فیسبک، ٹویٹر، مسینجر ، نیٹ اورکیبل بند کردئیے گئے اورحالات کشیدہ ہے، ملک کے اکثر شہروںمیںدفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے.قانون نافذ کرنے والے اداروںکے اہلکار ملک کے تمام شہروںمیںالرٹ اور بڑی تعداد میںشاہراہوںپر تعینات کردی گئی ہے.
اسلام آباد ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی چئیرمیںعمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں حالات کشیدہ ہوگئے اور پی ٹی آئی کارکنان ملک کے تمام بڑے و چھوٹے شہروںمیںروڈوںپر نکل آئے اور شاہراہیںبلاک کردی.
دوسری جانب پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی گرفتاری کی تفصیلات سامنے آگئے، نیب کیجانب سے یکم مئی کو عمران خان گرفتاری جاری ہوئی تھی، وارنٹ چئیرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے، نیب نے عمران خان کو نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا، 34 اے، 18 ای، 24 اے کے تحت کاروائی عمل میںلائی گئی.
جاری ہے






