حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن نے حب بار ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ایس ایچ او حب سٹی پولیس نعیم خلجی کو لائن حاضر کر دیا جبکہ ان کی جگہ عبدالصمد زہری کو ایس ایچ او حب سٹی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا حب کے عوامی حلقوں نے ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس اور وکلاء سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ باہمی احترام اور قانون کے مطابق رویہ اختیار کرنا ضروری ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او حب سٹی عبدالصمد زہری اپنی ذمہ داریاں قانون و میرٹ کے مطابق انجام دیتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے حل امن و امان کے قیام اور عوام کے ساتھ بہتر روابط کو یقینی بنائیں گے.






