حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) پولیس تھانہ ہائیٹ کی حدود حب دارو ہوٹل بائی پاس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں پولیس نے اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔نامعلوم ملزمان کی جانب سے مقتول کو نامعلوم مقام پر فائرئنگ کرکے قتل کرنے کے بعد نعش کو ہایئٹ کی حدود میں پھینکا گیا۔واقعے کے فوری بعد ڈسٹرکٹ پولیس حب کی جانب سے علاقے میں ناکہ بندی، مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔پولیس کی تفتیشی ٹیمیں واقعے میں استعمال ہونے والی بغیر نمبر پلیٹ سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا گاڑی، ملزمان کی نقل و حرکت اور واقعے کے محرکات کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کررہی ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ , CCTV فوٹیج اور اطراف کے علاقوں سے دستیاب شواہد کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، جبکہ عینی شاہدین اور دیگر متعلقہ افراد سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ایس پی حب کی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔پولیس اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے اور مزید اہم پیش رفت سامنے آنے پر میڈیا کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔






