حب، سابق ایس، ایچ، او سٹی نعیم خلجی عہدے سے برطرف ہونے کے بعد ضلع بدر

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) وکلاء اور پولیس کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے بعد حب پولیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق ایس ایچ او حب سٹی سب انسپکٹر نعیم خان خلجی کو ضلع حب سے تبدیل کرکے ضلع لسبیلہ منتقل کردیا گیا۔ڈی آئی جی لسبیلہ رینج اُتھل عبدالقیوم پٹافی کی جانب سے 18 اگست 2026 کو جاری کیے گئے باقاعدہ حکم نامے کے مطابق سب انسپکٹر نعیم خان خلجی کو ضلع حب سے موجودہ خالی اسامی کے خلاف ضلع لسبیلہ منتقل کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ تبادلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور انہیں مزید احکامات تک پولیس لائن اُتھل، لسبیلہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت حب میں وکلاء برادری اور پولیس کے درمیان حالیہ تنازع کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا اور متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ وکلاء کے احتجاج کے بعد ڈی آئی جی لسبیلہ ڈویژن عبدالقیوم پٹافی نے حب بار ایسوسی ایشن کا دورہ کرکے وکلاء سے مذاکرات بھی کیے تھے۔ اب ڈی آئی جی لسبیلہ رینج کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ تبادلے کے حکم نامے نے معاملے میں ایک اہم پیش رفت کی شکل اختیار کرلی ہے۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں