صحبت پور ( ڈیلی آواز ٹائمز / محمد سلیمان ) صحبت پور میں بکری چور گروہ کا ایک ملزم موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق
ایس پی صحبت پور خلیل اللّٰہ کاکڑ ایس ڈی پی او سرکل صحبت پور عبدالحمید تھہیم، ایس ایچ او پولیس تھانہ صحبت پور انسپکٹر محفوظ علی کھوسہ اور دیگر ملازمین کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے
روپوش ملزم سہراب ولد جعفر قوم بنگلزئی سکنہ سٹی صحبت پور کو گرفتار کر لیا ، واضح رہے کہ روپوش ملزم مذکورہ چوری کے مقدمہ میں پولیس تھانہ صحبت پور کو مطلوب تھا ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے –






