پنجگور(ڈیلی آواز ٹائمز) اسحاقیہ فٹبال کلب اور شہید نسیم اشرف کرکٹ کلب کی جانب سے پنجگور پولیس کا شکریہ, اسحاقیہ فٹبال کلب اور شہید نسیم اشرف کرکٹ کلب حاجی غازی سوردو کی انتظامیہ نے اسحاقیہ فٹبال گراؤنڈ حاجی غازی سوردو میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی 24 گھنٹوں کے اندر گرفتاری پر پنجگور پولیس، ایس ایس پی پنجگور، ڈی ایس پی پنجگور امیر جان بلوچ، ایس ایچ او توفیق بلوچ اور ان کی پوری پولیس فورس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے. کلب انتظامیہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجگور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے نہ صرف ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ چھینے گئے موبائل فونز کی برآمدگی اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کو تحویل میں لے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرض شناسی کا عملی ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی پنجگور کی خصوصی ہدایات، ڈی ایس پی امیر جان بلوچ کی نگرانی، ایس ایچ او توفیق بلوچ اور پولیس جوانوں کی محنت، جرات اور مسلسل جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔ پولیس فورس نے محدود وسائل کے باوجود جس تیزی اور ذمہ داری کے ساتھ کارروائی مکمل کی، وہ عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث ہے۔ اسحاقیہ فٹبال کلب اور شہید نسیم اشرف کرکٹ کلب کی انتظامیہ نے کہا کہ کھیل کے میدان نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں، صحت مند معاشرے اور امن کی علامت ہیں۔ ایسے مقامات پر جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کو روکنا انتہائی ضروری ہے، اور پنجگور پولیس کی بروقت کارروائی نے کھلاڑیوں اور شہریوں میں تحفظ کا احساس مزید مضبوط کیا ہے۔ کلب انتظامیہ نے ایس ایس پی پنجگور، ڈی ایس پی امیر جان بلوچ، ایس ایچ او توفیق بلوچ، تفتیشی ٹیم اور تمام پولیس جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی ایسی مؤثر کارروائیاں قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجگور پولیس آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرتی رہے گی. اسحاقیہ فٹبال کلب اور شہید نسیم اشرف کرکٹ کلب حاجی غازی سوردو کی انتظامیہ نے ایک بار پھر پنجگور پولیس کے تمام افسران اور جوانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔






