34ویں‌نیشنل گیمز ویمن ہاکی، پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی نے میدان مارلیا

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/راجاجنیدجنجوعہ) 34 ویں نیشنل گیمز ہاکی میں پہلے روز ویمن پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی نے میدان مارلیا، پہلے میچ میں ویمن پاکستان واپڈا نے ویمن سندھ کو 8 گول کے مقابلے میں 0 گول سے شکست دے دی۔۔ ومین پاکستان واپڈا کی جانب سے سینا نے 2 ہمیرا ، آمیرن، اقسہ ، اقراء ، سیدرا ، ریمشہ اور میریا 1 1 گول اسکور کیا۔۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل رابیہ قادر اور نیدہ کازمی اور موقیدس نے ججز کے فریض سرانجام دیے۔ ایمپائر میں محمد ولی اور انور حسین تھے۔ دوسرے میچ میں ویمن آرمی اور ویمن پنجاب کا مقابلہ 4-4 گول سے برابر رہا۔۔ ومین پاکستان آرمی کی جانب سے سیدرا اور روبیشہ نے 2 2 گول اسکور کئے ۔ جبکہ ویمن پنجاب کی جانب سے شیرقہ نے 3 اور آرزو نے 1 گول اسکور کیا ۔۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل رابیہ قادر اور نیدہ کازمی اور موقیدس نے ججز کے فریض سرانجام دیے۔ ایمپائر میں فیصل اور محمد آرفان تھے۔ تیسرے میچ میں پاکستان نیوی نے بلوچستان کو 2 کے مقابلے میں 0 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان نیوی کی جانب سے حمد علی اور رانا وحید نے 1 1 گول اسکور کیا ۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل احسین عکسری اور مرزا جاوید اور اختر علی نے ججز کے فریض سرانجام دیے۔ ایمپائر میں محمد انور اور محمد آرفان تھے۔ جبکہ چوتھا میچ ڈرا تبدیل کرنے پر سندھ نے پاکستان آرمی سے میچ کھیلنے پر بائیکاٹ کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں