کوئٹہ(شعبہ ہاکی/راجا جنیدجنجوعہ) 34 ویں نیشنل گیمز مین ہاکی میں پانچویں روز پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی کے پی کے اور پاکستان ائیرفورس نے میدان مرلیا۔پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے بلوچستان کو بہ آسانی 9 گول کے مقابلے 0 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے اعجاز 3 ، نعمان 2 ، وحید 2 ، علی اور عباس نے ایک ایک گول اسکور کیا۔۔ میچ کے ٹیکنیکل آفیشل ارشد تھے۔ جاوید اور عدنان نے ججز کے فریض سرانجام دیے۔ ایمپائر میں مئزر اور ہرون تھے۔دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 4 گول کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان آرمی کی جانب سے وسیم اکرم نے 3 جبکہ سیمی نے 1 گول اسکور کیا۔۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل محمد علی تھے ۔ اختر علی اور حسین نے ججز کے فریض سرانجام دیے۔ ایمپائر میں آمیر اور آرفان تھے۔تیسرے میچ میں کے پی کے نے سندھ کو 4 گول کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی۔ کے پی کے کی جانب سے فرمان نے 4 گول اسکورکئے۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل یاسر لودھی تھے۔ عدنان اور آصف نے ججز کے فریض سرانجام دیے۔ ایمپائر میں ولی اور وسیم تھےچھوٹے میچ میں پاکستان ائیرفورس نے پاکستان نیوی کو 2 گول کے مقابلے میں 0 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان ائیرفورس کی جانب سے رحمان نے 2 گول اسکور کیے۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل محمد علی تھے ۔ آختر علی اور حمزہ نے ججز کے فریض سرانجام دیے۔ ایمپائر میں وقاس اور محمد فضل تھے۔






