34ویں‌نیشنل گیمز ہاکی، پاکستان ائیرفورس اور پاکستان واپڈا نے میچیز جیت لئے

کوئٹہ (شعبہ ہاکی/راجا جنید جنجوعہ) 34 ویں نیشنل گیمز مین ہاکی میں تیسرے روز پاکستان ائیرفورس اور پاکستان واپڈا نے جیت لیا۔پاکستان ایرفورس نے سندھ کو 5 گول کے مقابلے میں 0 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان ایرفورس کی طرح سے رحمان نے 2 ، شہباز ، عمر، زئیر نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل ہرون سعید تھے۔ محمد ارشد اور محمد آصف نے ججز کے فریض سرانجام ۔ ایمپائر میں فیصل اور انور تھے۔ دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے پنجاب کو 3 گول کے مقابلے میں 0 گول سے جیت لیا۔۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے بلال نے 3 گول اسکور کئے۔۔ ٹیکنیکل آفیشل محمد علی تھے۔ آختر علی اور حسین علی نے ججز کے فریض سرانجام دیے ۔ ایمپائر میں ہارون اور آرفان تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں