کوئٹہ (شعبہ ہاکی/راجا جنید جنجوعہ) 34 ویں نیشنل گیمز ومین ہاکی، کے سلسلے میں ویمن پاکستان آرمی اور ویمن پاکستان واپڈا نے فائنل میں جگہ بنالی،پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے ایچ ای سی کو 3 گول کے مقابلے میں 0 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان آرمی کی جانب سے تسکین، سہیل اور سئیرا نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ اس میچ کی ٹیکنیکل آفیشل رابیہ قادر تھی، فروا اور موقیدس تھی، ایمپائر میں وقاس اور محمد فضل تھے۔
دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے پنجاب کو 3 گول کے مقابلے میں 1 گول سے جیت لیا، ویمن پاکستان واپڈا کی جانب سے صدرا حکیم نے 2 اور ماریہ صابرنے ایک گول اسکور کیا۔ اس میچ کی ٹیکنیکل آفیشل رابیہ قادر تھی۔ موقیدس اور نیدہ کازمی نے ججز کے فریض سرانجام دیے۔ ایمپائر میں آمیر اور زاہد تھے۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس درا بلوچ دوسرے میچ کے مہمان خصوصی تھے.






