قلات (ڈیلی آوازٹائمز) قلات کے قریب مسلح افراد نے ٹرکوں کے ایک قافلے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 6 ٹرکوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ خوش قسمتی سے حملے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے






