حب میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان طلباء ریلی، علمائے کرام اور عوامِ اہلسنت کی بھرپور شرکت

حب(ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) دارالعلوم حسینیہ نعیمیہ حب کے زیرِ اہتمام جشنِ میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان طلباء ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی سرپرستی و سربراہی جامعہ حسینیہ نعیمیہ کے مہتمم حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ایوب جان حسینی نعیمی نے فرمائی_
_ریلی کی قیادت جامعہ کے علمائے کرام اور اساتذۂ کرام نے کی جبکہ جامعہ حسینیہ نعیمیہ کے طلباء سمیت کثیر تعداد میں عوامِ اہلسنت نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے عشقِ رسول ﷺ کا اظہار کرتے ہوئے جشنِ میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا اس عظیم الشان ریلی میں سنی تحریک کے رہنما سید منور شاہ جیلانی، جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ در محمد خدرانی، محترم ریاض حسین رونجھو، ناظمِ اعلیٰ جامعہ حسینیہ نعیمیہ حضرت علامہ محمد سرور حسینی نعیمی، حضرت علامہ مولانا عبدالحکیم، حضرت علامہ مولانا قاضی اختر احمد سلیمانی، حضرت علامہ حافظ سمیع اللہ حسینی، علامہ زین العابدین سمیت جامعہ حسینیہ نعیمیہ حب کے دیگر اساتذۂ کرام، علمائے کرام اور معززینِ علاقہ نے شرکت فرمائی اس موقع پر مقررین نے جشنِ میلاد النبی ﷺ کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنے اور محبتِ رسول ﷺ کو اپنی زندگی کا شعار بنانے کی تلقین کی ریلی کے اختتام پر ملک و قوم، شہرِ حب، امتِ مسلمہ اور بالخصوص بلوچستان میں امن و سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں