حب میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس سیکیورٹی اور طبی سہولیات کے فول پروف انتظامات

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/ نیاز اللہ سمالانی) 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستے پر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ رواں دواں ہےمرکزی جلوس RCD روڈ سے گزر رہا ہے، جہاں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد شریک ہے اور فضا درود و سلام اور نعتوں سے معطر ہےجلوس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جلوس کے روٹ پر پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ حساس مقامات اور داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ جلوس کے شرکاء کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکےجلوس کی نگرانی ڈی ایس پی حب امام بخش یعقوب اسسٹنٹ کمشنر حب مھیم خان گچکی تحصیل دار مقبول چنال موقع پر موجود رہ کر کر رہے ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے گئے ہیں دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) حب ڈاکٹر لیاقت علی رند بھی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ جلوس کے موقع پر موجود ہیں میڈیکل ٹیم کی جانب سے جلوس کے شرکاء کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی عملہ الرٹ ہےضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کے پرامن محفوظ اور باوقار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے گئے ہیں انتظامیہ نے شہریوں اور جلوس کے شرکاء سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور پرامن ماحول برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں