صحبت پور ( ڈیلی آواز ٹائمز / محمد سلیمان بلوچ ) صحبت پور شہر میں ایک بار پھر سے چابی چور سرگرم ہونے لگے،تفصیلات کے مطابق آج چابی چوروں نے شہر سے ایک موٹر سائیکل بآسانی چوری کر کے لے اڑے پولیس کو اطلاع ملنے پر مختلف اہم راستوں پر ناکہ بندی کی گئی جبکہ 15 چیک پوسٹ پر ایس ایچ او صحبت پور سٹی نے خود کھڑے ہو کر ہر آنے جانے والے موٹر سائیکلوں کے کاغذات چیک کیئے کاغذات ساتھ نا ہونے کی صورت میں کثیر تعداد میں تمام موٹر سائیکلوں کو تھانہ روانہ کر دیا چیکنگ کے دوران پولیس اور ایک مقامی وڈیرے میں گرم جوشی بھی ہوئی جبکہ تمام موٹر سائیکلوں کو بغیر کاروائی کیئے باری باری سب کو چھوڑ دیا جس سے پولیس کاروائی صفر رہی اور عوام میں مزید تشویش پائی جا رہی شہریوں اور اہل علاقہ نے ایس پی صحبت پور ڈی آئی جی نصیر آباد آئی جی بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان سے سوال اٹھایا ہے کہ صحبت پور کو کب امن ملے گا جس سے وہ محفوظ اور سکون کی زندگی گزار سکے –






