حب کے عوام کے جائز حقوق کے لیے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کا بھرپور اظہارِ یکجہتی

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے صدر حمل خان مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب ہمیشہ ہر مظلوم اور اپنے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے ہر شہری کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی حب کے عوام کے ہر جائز مسئلے پر ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ حب میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف نیشنل پارٹی حب کی جانب سے کیے جانے والے پُرامن احتجاج کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہےحب میں کے الیکٹرک کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ، بالخصوص ایک دن کے وقفے کے بعد تقریباً 24 گھنٹے تک بجلی کی بندش، نے شہریوں کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی ہر گھر، کاروبار اور روزمرہ زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، جبکہ اس طویل لوڈشیڈنگ سے عوام شدید اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں حب ایک بڑی آبادی اور بلوچستان کا ایک اہم صنعتی و تجارتی ضلع ہے، اس کے باوجود یہاں بجلی کی فراہمی کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ کے الیکٹرک کو چاہیے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور غیر اعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب عوام کے بنیادی حقوق اور جائز مسائل کے حل کے لیے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرتی رہے گی۔ اگر طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو بار ایسوسی ایشن عوام کے ساتھ کھڑی ہو کر آئینی و قانونی دائرہ کار میں مؤثر آواز بلند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں