حب ڈی ایچ او ڈاکٹر لیاقت علی رند کی ہدایت پر آگاہی پینا فلیکس آویزاں

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حب ڈاکٹر لیاقت علی رند کی خصوصی ہدایت پر جام غلام قادر سول ہسپتال حب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں بچوں کے تحفظ اور صحت سے متعلق آگاہی پینا فلیکس آویزاں کیے جا رہے ہیں اس موقع پر سوشل ورکر قادر دودا نے مختلف مقامات پر پینا فلیکس لگانے کے عمل میں حصہ لیا پینا فلیکس کے ذریعے عوام کو بچوں کے تحفظ صحت اور معاشرتی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہےڈاکٹر لیاقت علی رند نے کہا کہ عوام میں صحت اور بچوں کے تحفظ سے متعلق شعور اجاگر کرنا محکمہ صحت کی اہم ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ مزید جاری رکھا جائے گا۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں