حب ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان شاہ محمد جتوئی نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس حب کا باقاعدہ افتتاح کردیا

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان شاہ محمد جتوئی نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس حب کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء، ڈی آئی جی لسبیلہ ڈویژن عبدالقیوم پتافی، ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد مندوخیل، ایس پی حب مرزا بلال حسن، الیکشن کمیشن کے افسران، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے صدر حمل مری وکلا علاقائی معززین، صحافی حضرات اور دیگر شخصیات نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان شاہ محمد جتوئی، کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء اور دیگر مقررین نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے چار نئے ڈسٹرکٹ دفاتر کے افتتاح کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جو عوام کو انتخابی امور سے متعلق سہولیات اور رہنمائی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفس حب کے قیام سے علاقے کے عوام کو ووٹ کے اندراج، ووٹرز کی رہنمائی اور دیگر انتخابی معاملات کے حوالے سے سہولیات مقامی سطح پر میسر ہوں گی۔مقررین نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار ادا کررہا ہے، جبکہ عوام میں ووٹ کی اہمیت اور انتخابی عمل کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا بھی ضروری ہےتقریب کے اختتام پر الیکشن کمیشن حب کے عبدالمقتدر نے ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان شاہ محمد جتوئی سمیت تمام مہمانانِ خصوصی، سرکاری افسران، وکلا، علاقائی معززین اور صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں