حب، اسلامک ریلیف پاکستان کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ اور تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس

حب(ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) اسلامک ریلیف پاکستان ڈسٹرکٹ حب کی جانب سے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بچوں کے تحفظ، سلامتی، تربیت اور حقوق کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بچوں کو مختلف خطرات سے محفوظ رکھنے اور والدین کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک ریلیف پاکستان کے نمائندگان نے کہا کہ والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت اور تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ والدین بچوں کو باقاعدگی سے اسکول پہنچانے اور واپس گھر لانے کے ساتھ ساتھ ان کی روزمرہ سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو یہ بھی سمجھائیں کہ وہ کسی اجنبی یا غیر متعلقہ شخص کے ساتھ ہرگز نہ جائیں اور اگر کوئی شخص انہیں نامناسب انداز میں چھونے، بدفعلی یا کسی بھی قسم کی زیادتی کی کوشش کرے تو فوراً اپنے والدین، سرپرست یا کسی قابلِ اعتماد بڑے کو اس بارے میں آگاہ کریں اسلامک ریلیف پاکستان کے عہدیداران نے کہا کہ موجودہ دور میں کم عمر بچوں کو اپنے تحفظ اور ممکنہ خطرات کے بارے میں آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بیٹھیں، ان سے گفتگو کریں اور انہیں اچھے اور برے رویوں میں فرق سمجھائیں تاکہ بچے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں بلا خوف اپنے والدین یا سرپرستوں کو آگاہ کر سکیں اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر و چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے افسران، سی بی سی پی کے اراکین والدین محکمہ صحت، محکمہ قانون، صحافی حضرات اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی شرکاء نے بچوں کے تحفظ ان کے حقوق کے فروغ اور معاشرے میں بچوں کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں