قلات (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری سے قبائلی رہنما پرنس آغا ذکی احمدزئی سماجی کارکن ندیم دہوار مولانا رحمدل حلیمی کونسلر کلی پندرانی عبدالقیوم سمیت قلات اور خالق آباد کے عوام کی ملاقات۔
ملاقات کے دوران درخواست گزاروں نے خالق آباد کے عوام کو درپیش مختلف مسائل، جبکہ قلات کے کلی پندرانی میں پانی کی قلت، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات اور احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری نے کہا کہ عوامی مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔






