چمن میں 13 سالہ بچہ اندھی گولی کا نشانہ، حالت تشویش ناک

چمن (ڈیلی آواز ٹائمز/ نیوز ڈیسک) چمن میں 13 سالہ بچہ اندھی گولی کا نشانہ، حالت تشویش ناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق

چمن کے نواحی علاقے میں اندھی گولی لگنے سے 13 سالہ معراج خان ولد رحمت اللہ شدید زخمی ہوگیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق زخمی بچے کا تعلق ندا کاریزسے ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ واقعہ ہوائی فائرنگ اور اسلحے کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کے خطرناک نتائج کی ایک اور افسوس ناک مثال ہے۔ متعلقہ حکام سے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کیٹاگری میں : چمن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں