اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز /جہانگیر خان) انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے اہم خبر آگئی تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح کردیا کہ ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔ترجمان پی ٹی اے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور اب تک سروس بحال کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔






