34 ویں نیشنل گیمز ہاکی، پاکستان واپڈا، پاکستان ائیرفورس، پنجاب اور پاکستان نیوی نے میدان مارلیا

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/راجا جنید جنجوعہ) 34 ویں نیشنل گیمز مین ہاکی میں دوسرے روز پاکستان واپڈا، پاکستان ایرفورس ، پنجاب اور پاکستان نیوی نے میدان مرلیا، پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو 2 گول کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی۔۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے امجد اور الیم نے ایک ایک گول اسکور کی جبکہ پاکستان آرمی کی جانب سے اسامہ نے واحد گول اسکور کیا ۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل حسین اختر اور عدنان اور ہرون نے ججز کے فریض سرانجام دیے۔ ایمپائر میں ہرون راشد اور آرفان تھے۔ دوسرے میچ میں پاکستان ایرفورس 2 کے مقابلے میں کے پی کے کو 0 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان ایرفورس کی جانب سے موسین نے 2 گول اسکور کئے۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل ہرون سعید اور آصف اور ارشد نے ججز کے فریض سرانجام دیے۔ ایمپائر میں زیاہد اور میزہ تھے۔ تیسرے میچ میں پنجاب نے بلوچستان کو 7 کے مقابلے میں 0 گول سے شکست دے دی۔ پنجاب کی جانب سے رحمن 2 ،نوید ، ابو بکر، آمر ، ہمیر ، ارسل نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل اختر علی۔ اور اوس اور ارشد نے ججز کے فریض سرانجام دیے۔ ایمپائر میں فھد اور حمزہ تھے۔ جبکہ چوتھے میچ میں پاکستان نیوی نے کے پی کے سے 4 کے مقابلے میں 1 گول سے جیت لیا۔ پاکستان نیوی کی طرح سے عدیل 2 ، جبکہ اسد اور ندیم نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل محمد علی۔ عدنان اور یاسر لودھی نے ججز کے فریض سرانجام دئیے، ایمپائر میں وقاس اور محمد فضل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں