قلعہ عبداللہ (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/شفیع اللہ داوی) میزئی آڈہ میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ، ڈیوٹی سے گھر جانے والا لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ کے مطابق دہشت گردوں نے لیویز اہلکار کو سر پر گولیاں ماری جو موقع پر شہید ہوگیا ۔لیویز اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی ۔
شہید لیویز اہلکار کی شناخت نور الحق ولد ملک خیر محمد مسیزئی کے نام سے ہوئی جن کو گھر کے ساتھ موٹرسائیکل سواروں نے گولی مار کر شہید کردیا ۔






